22 اپریل 2013 - 19:30

بحرین کی سیکورٹی فورسز نے اس ملک کے کچھ شہداء کی قبور کو مسمار کر دیا ہے۔

ابنا: آل خلیفہ کی افواج نے صوبہ المحرق میں شہداء کی کچھ قبور کو مسمار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کے خلاف پر امن مظاہروں میں مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کے ظلم و تشدد کے نتیجے میں اب تک بحرین کے مختلف علاقوں میں بیسیوں افراد شھید ہوئے۔ یاد رہے کہ شہداء کے اہل خانہ نے سیکورٹی فورسز کے اس اقدام کے خلاف عدالت میں رجوع کیا ہے لیکن انہیں عدالت سے انصاف ملنے کی توقع نہیں ہے۔

.......

/169